دنیا

فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئیے۔ یورپی یونین

شیعیت نیوز: یورپی یونین نے کہا ہے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکام کے ذریعہ فلسطینیوں کو بے گھر ہونے کا سلسلہ بند ہونا چاہئیے۔ دوسری طرف فلسطینیوں سے تعصب پر ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مستعفی ہو گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ نقل مکانی نہ صرف ظالمانہ ہے بلکہ بین الاقوامی قانون کے تحت بھی غیر قانونی ہے۔

انہوں نے مزید کہا یہ افسوسناک بات ہے کہ 2021 میں اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں 320 بچوں سمیت 595 فلسطینیوں کو بے گھر کردیا جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 50 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 7 جولائی کو حمصہ میں انہدام کے آخری آپریشن میں  24 بچوں سمیت 42 افراد بے گھر ہوگئے۔ ان کی بحالی کے لیے انہیں انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے 11 مکانات مسمار کردیے، درجنوں بے گھر

یورپی یونین نے متنبہ کیا ہے کہ پچھلے دو دنوں میں سلیوان سمیت مشرقی بیت المقدس میں 3 فلسطینی خاندانوں کے مکانات مسمار کیے گئے۔

دوسری جانب امریکہ مشہور ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کارنیل ویسٹ نے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے یہ استعفیٰ فلسطینیوں کے ساتھ برتے جانے والے غیر منصفانہ سلوک پر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف یونیورسٹی کے تعصب برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں پروفیسر کارنیل ویسٹ اپنا استعفیٰ ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈین کو استعفیٰ دے دیاہے۔ میں اپنی یونیورسٹی کے زوال کے بارے میں خالص حقیقت بتانے کی کوشش کر رہا ہوں جو مادی مفادات کے تحت چل رہی ہے۔ ویسٹ نے اپنے استعفی کے مکتوب میں کہا جسے انہوں نے آج شائع کیا۔

کارنیل ایک امریکی فلاسفر ،عوامی مفکر ، سیاسی کارکن  اور سماجی نقاد ہیں۔انہوں نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں اور متعدد دستاویزی فلموں اور کچھ ہالی وڈ فلموں میں حصہ لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button