اہم ترین خبریںعراق

عراقی سیکورٹی فورس نے شمالی عراق میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے شمالی عراق کے صوبے کرکوک میں تین مراکز اور داعشی عناصر کے ایک اڈے کو تباہ کر دیا گیا۔

عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان مراکز اور دہشت گردانہ اڈے کو کرکوک کے علاقے الرشاد میں ںشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکوک کے مختلف علاقوں میں داعشی عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورس کی کاروائی بدستور جاری ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشت گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس ملک کے مختلف علاقوں میں داعشی عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرکے ملکی مفادات کو نقصان پہونچانے کے درپے رہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے ایران کی فوجی مشاورت سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو مغربی عراق میں دہشت گردوں کے آخری مرکز راوہ کو آزاد کرالیا تھا جس کے بعد عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کا باضابطہ قلع قمع کر دیا گیا تھا اور عراق کے تمام علاقے صیہونی و تکفیری ٹولے داعش کے قبضے سے آزاد ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی افواج نے النصر المبین کارروائی میں القاعدہ اور داعش کی کمر توڑ دی

دوسری جانب عصائب اہل حق سے معروف عراق کی استقامتی تحریک نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے عراق میں امریکی مفادات کے خلاف حملے شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔

عراقی استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں کا کہنا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے بل کی اساس پرغیرملکی افواج کو فوری طور پر عراق سے نکل جانا چاہیے۔

امریکی افواج کے انخلا سے متعلق عراقی پارلیمنٹ نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد واضح اکثریت سے ایک بل منظور کیا تھا جس میں امریکہ سمیت تمام غیرملکی افواج کے عراق سے نکل جانے کا مطالبہ کیا گيا تھا۔

واضح رہے کہ عراقی استقامتی محاذ کی جانب سے حالیہ چند مہینوں کے دوران عراق میں امریکی مفادات پر حملوں میں کافی شدت آگئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ عراق سے اپنی افواج کو نکالنے کے لئے پس و پیش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button