دنیا

ہم پر دباؤ ڈالنے کے لئے امریکہ مسلمانوں کا پتّہ کھیل رہا ہے، وانگ وینبن

شیعیت نیوز: چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ افغانستان میں جنگ اور برادر کشی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

افغانستان، عراق، شام، یمن اور دسیوں دیگر مقامات پر مسلمانوں کے قتل عام میں بالواسطہ اور بلاواسطہ قتل عام میں شریک امریکہ چینی مسلمانوں کا خیرخواہ بن گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایغور اور دیگر مسلم نسل کے چینی باشندوں پر ریاستی ظلم وستم کے الزام میں امریکہ میں کئی چینی کمپنیوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی قدم عالمی اقتصادی و تجارتی قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے بیجنگ حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ چین کی اقتصادی پیش قدمی سے پریشان ہو کراس کے خلاف اتحاد بنارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : افغان عوام عراق، شام اور لبنان کو نمونہ عمل بنائیں اور متحدہ ہوجائیں، اشرف غنی

دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ اور برادر کشی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کی ساری ذمہ داری امریکہ پرعائد ہوتی ہے، امریکہ نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اپنی تمام غلطیوں کا ملبہ افغان عوام اور خطے کے دیگر ممالک پر ڈال دیا ہے، افغان مسئلے کا اصل مجرم امریکہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان میں امن قائم کرنے کے بجائے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، امریکہ نے افغانستان میں رہتے ہوئے افغان عوام کو کچھ نہیں دیا۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 کے مشکوک واقعات کا بہانہ بناکر امریکہ نے افغانستان پر چڑھائی کردی اور دو عشروں تک افغان عوام کا بہیمانہ قتل عام کرنے کے بعد راتوں رات افغانستان سے نکل گيا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button