ایران

ایرانی عوام کے خلاف امریکی دہشت گردی، اقتصادی شکل میں جاری ہے، جواد ظریف

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی دہشت گردی اب اقتصادی شکل میں جاری ہے۔ دوسری طرف ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہماری ترقی 42 سال پہلے شروع ہوئی ، اب ہم عالمی طاقت ہیں۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے مسافر بردار طیارے پر امریکی حملے اور بے گناہوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایرانیوں کے خلاف امریکی مظالم اور دہشت گردی کا سلسلہ اب اقتصادی شکل اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ تینتیس سال قبل تین جولائی کو امریکہ نے ، ایرانی مسافر بردار طیارے کو مار گرایا تھا اور اس میں سوار تمام دو سو نوے عام شہریوں کو شہید کردیا تھا۔

وزیر خارجہ نے لکھا کہ میں اس وقت ایک نوجوان سفارت کار تھا اور میں اس بات کا گواہ ہوں کہ امریکہ نے اس انسانی المیے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ تین جولائی انیس سو اٹھاسی کو خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑے نے ایران کے ایک مسافر بردار طیارے کو جو بندر عباس سے دبئی جارہا تھا میزائل سے حملہ کرکے مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں تمام دوسو نوے مسافر اور عملے کے افراد شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرہند میں اسرائیلی بحری جہاز پر پُراسرار انداز میں حملہ

دوسری جانب ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع اور پھر اس کے بعد ملک کے خلاف بھاری پابندیوں اور محاصرے نے ہمیں پیش رفت و ترقی کے ایسے ماڈل کی سمت بڑھایا کہ آج ہم اس کی بدولت اور ملک کے نوجوان دانشوروں کی مدد سے عالمی طاقت بن چکے ہيں۔

بریگیڈئير جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران کی ترقی ، اسلامی انقلاب کی کامیابی سے شروع ہوئی اور اب تک جاری ہے۔

وزير دفاع امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی ترقی کا عمل 42 سال پہلے شروع ہوا تھا اور آج تک جاری ہے ۔

وزير دفاع نے کہا کہ مغربی روش میں ، ترقی کے جس ماڈل کا تعین کیا جاتا ہے وہ مقامی حالات و تقاضوں سے مطابقت نہيں رکھتا اور آٹھ سالہ جنگ اور ملک کے خلاف دفاعی شعبے میں سخت پابندیوں کی وجہ سے ہم ترقی کا ایسا ماڈل بنانے میں کامیاب ہو گئے کہ جس کی بناء پر آج ہم ، ملک کے سائنس دانوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اور ملک کی ضرورتوں کے حساب سے منصوبہ بندی کر رہے ہيں اور آج ہم ایک عالمی طاقت بن چکے ہيں ۔

وزیر دفاع امیر حاتمی نے ملک میں مقامی ماڈل تیار کرنے کی قائد انقلاب اسلامی کی سفارش کا ذکر کیا اور کہا کہ ، مغربی ماڈل وہاں کے حالات ، تقاضوں اور اصولوں کی بنیاد پر تیار کیا گيا ہے اور اس کے علاوہ بہت سے مواقع پر بے حد ناکام بھی رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مغبری ترقی لازمی طور پر کامیاب ماڈل نہيں ہے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ مغربی ملکوں نے ترقی کی ہے ، دولت و طاقت حاصل کر لی ہے لیکن انہوں نے انسانیت کو المیہ کی کھائي میں دھکیل دیا ہے اور آج پوری انسانیت ، ان کے اقدامات کے نتائج کا خمیازہ بھگت رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button