اہم ترین خبریںعراق

مشرقی بغداد کی صدر سٹی میں دھماکہ، متعدد زخمی

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ دار الحکومت بغداد کے مشرقی علاقے صدر سٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے بدھ کی شام مشرقی بغداد کی صدر سٹی میں دھماکے کی آواز سنے جانے کی خبر دی ہے۔

المعلومہ ویب سائٹ نے اپنی شروعاتی رپورٹ میں بتایا کہ اس دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔

موازین نیوز ویب سائٹ نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دھماکے میں صدر سٹی کے ایک بازار کو نشانہ بنایا گیا۔

السومریہ نیوز ایجنسی نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر سٹی کے المحابس کے بازار میں دھماکے ہوئے ہيں۔

عراقی خبر رساں ایجنسی واع نے بھی خفیہ ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ صدر سٹی میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی رضاکار فورس عصائب اہل الحق نے امریکہ کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا

دوسری جانب عراقی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے تکفیریوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے داعش کے ایک اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے دہشت گردانہ حملے کی ناکامی اور موصل میں داعش کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

عراقی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ اس ملک کے صوبہ نینوا میں حشد الشعبی کی آپریشن کمانڈ سے وابستہ فورسز نے بدھ کے روز موصل میں ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا اور داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

انھوں نے کہا کہ داعش کے اس ممبر کی گرفتاری درست معلومات کے مطابق عمل میں آئی۔

دریں اثناء عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ دیالی میں بجلی کےٹاوروں کو نشانہ بنانے کا دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق داعشی دہشت گرد گروہ کے ایک رکن نے صوبہ دیالی کے ضلع المقدادیہ کے علاقے الکفاح میں دو پاور ٹاورز کےقریب بم نصب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ،تاہم عراقی سکیورٹی فورسز کی بروقت موجودگی کے سبب وہ ناکام رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button