اہم ترین خبریںپاکستان

پاک افغان سرحد کے پارسے داعشی دہشتگروں کی فائرنگ ،پاک فوج کے 2جوان شہید

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان اپنے بارڈرز کو مزید محفوظ اور مضبوط بنائے گا۔

شیعیت نیوز: قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پر پاک افغان سرحد کے پار سےداعشی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پر افغان سرحد سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 43 سالہ حوالدار سلیم اور 35 سالہ لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے۔

پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی جس سے افغان دہشتگروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان مستقل طور پر افغانستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توہین رسالتؐ کےجھوٹے الزام میں شہید ہونے والے بینک مینیجر ملک عمران حنیف اعوان کے قاتل کو سخت سزاسنادی گئی

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے ملٹری پوسٹ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوس ناک ہے۔ سرحد پارسے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم ہونا چاہیئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان اپنے بارڈرز کو مزید محفوظ اور مضبوط بنائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button