اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کا بدر 1 نامی دو بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے دوفوجی اڈوں پر حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں بدر 1 نامی دو بیلسٹک میزائلوں سے سعودیہ کے دوفوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحن الجن اور تیسرے عسکری علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو بدر 1 نامی دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کئی درجن سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ہلاک اور زخمیوں میں کئی فوجی افسر بھی شامل ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانا اور تباہ کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے دشمنوں کے اس پروپیگنڈے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا کہ یمن کی مسلح افواج غیر فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی قبضے سے گولان ہائٹس کی آزادی ہمارا مسلمہ حق ہے، فیصل المقداد

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج کے میزائل و ڈرون حملے مکمل ٹارگیٹڈ ہیں اور اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، ان حملوں میں سعودی عرب اور اسی طرح اس کی زیر کمان اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے، عام شہریوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے اور یہ حملے بھی جوابی اور دفاعی نوعیت کے ہیں۔

یمنی فوج کی پیشقدمی اور جارح سعودی اتحاد کی شکست کے پیش نظر جارح سعودی اتحاد، مآرب پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے جس کا جواب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز دے رہی ہیں۔

سعودی عرب، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کر رہا ہے اور اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب کے جنگ افروزی کے باعث اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button