اہم ترین خبریںعراق

عراق کے اربیل شہر میں موساد کے ٹھکانے پر بڑا راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: کچھ میڈیا ذرائع نے منگل کو شمالی عراق کے اربیل شہر میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کے ٹھکانے پر راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کچھ ذرائع نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران شمالی عراق میں موساد کے ایک اڈے پر راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔

قطر بریکنگ نیوز ویب سائٹ نے عراقی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک مسلح گروہ نے عراقی کردستان کے علاقے کے مرکز میں واقع اربیل شہر میں اس ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ موساد کا ہے۔

اس میڈیا نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ راکٹ حملہ، موساد کے آپریشن اور نگرانی سینٹر پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی ہمارے ملک کی اہم طاقت ہے، عراقی جمعیت علمائے اہلسنت

قطر بریکنگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تل ابیب اور اربیل نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

چینل بکے مطابق اس خبر کو عراق کے مزاحمتی گروہ کے نزدیکی افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپید کے یو اے ای کے سفر کے دوران یہ حملہ کیا گیا۔ صیہونی وزیر خارجہ آج ابو ظہبی پہنچے ہیں اور وہ باضابطہ طور پر امارات میں اسرائیل کے سفارت خانے اور قونصل خانے کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز شام سے ملنے والی عراقی سرحد پر واقع القائم کے علاقے میں عراق کی عوامی رضا کار فورس اور عراق کی مسلح افواج میں شامل الحشد العبی کے تین ٹھکانوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں چار جوان شہید ہو گئے۔

امریکہ کی اس جارحیت کے جواب میں عراق کی عوامی رضا کار فورس نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی جوابی کاروائی اور دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے اور امریکہ سے اس جارحیت کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button