دنیا

فلسطینیوں کو اسرائیل کے ریاستی جبر اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست کی پولیس اور فوج فلسطینیوں کے خلاف شروع کی جانے والی ریاستی جبر مہم کے تحت کئی طرح کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہی ہے۔ ان جرائم میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، پرامن مظاہرین کے خلاف غیر قانونی طاقت کا استعمال اورقیدیوں کو دوران حراست تشدد اور ان کے خلاف مہلک ہتھکنڈوں کا استعمال شامل ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض پولیس یہودی آباد کاروں کے نسل پرستانہ حملوں میں فلسطینیوں کو بچانے میں ناکام رہی۔

یہودی آباد کار دانستہ طور پر فلسطینیوں پر تشدد کرتے ان پر حملے کرتے ہیں لیکن قابض پولیس نے ان کو روکنے میں مداخلت نہیں کرتی۔ یہودی آباد کار اسرائیلی فوج اور پولیس کی موجودگی میں فلسطینیوں پر حملے جاری رکھتے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کےڈپٹی ڈائریکٹر صالح حجازی نے کہا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ذریعہ جمع کیے گئے شواہد اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے خلاف بے رحمی کے ساتھ اسرائیلی پولیس کے ذریعہ امتیازی سلوک اور ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کی تصویر پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کانگریس کے73 ارکان کا صدر جو بائیڈن سے اسرائیلی حمایت بندکرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا یہ فرض ہے کہ وہ اسرائیل کے زیرتسلط علاقوں میں رہنے والے تمام لوگوں کی حفاظت کرے ، خواہ وہ یہودی ہوں یا فلسطینی۔ اس کے بجائے اسرائیلی پولیس نے پرتشدد کارروائیوں میں یہودیوں کو تو کچھ نہیں کہا اور فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں اور فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث جن چند ایک اسرائیلیوں کو پولیس نے گرفتار کیا ان کے ساتھ زیادہ نرمی کا برتاؤ کیا گیا۔ آرتھوڈوکس یہودی مظاہرے کرتے رہتے ہیں تو انہیں تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور فلسطینی احتجاجی مظاہرہ کریں توان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے رپورٹ کی تیاری میں 11 عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے۔ یہ ڈیٹا 9 سے 12 جون کے دوران پیش آنے والے واقعات پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کی تیاری میں 45 ایسی ویڈیوز کو شامل کیا گیا ہے جن میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ریاستی جبر اور امتیازی سلوک کا ثبوت ملتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button