دنیا

امریکی کانگریس کے73 ارکان کا صدر جو بائیڈن سے اسرائیلی حمایت بندکرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر جو بائیڈن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اسرائیل نواز پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت بند کریں۔

اسرائیل اخبارات ’یروشلم پوسٹ‘ اور ’ٹائمز آف اسرائیل‘ ویب سائٹ سمیت کئی دوسرے ذرائع ابلاغ نے امریکی کانگریس کے  دسیوں ارکان کے صدر جوبائیڈن کے نام مکتوب کا حوالہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی ، اہم شیعہ قومی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم ٹارگٹ کلرگرفتار

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر کے نام اس مکتوب پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں قائدانہ عہدے پر فائزارکان بھی ہیں۔

اس خط میں صدر جو بائیڈن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین تعلقات کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی دیرینہ ، متعصبانہ امریکی پالیسی ترک کریں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی لڑاکا طیاروں کی بو کمال پر بمباری، حشد الشعبی کے 7 جوان شہید و زخمی

مکتوب میں بائیڈن سے اسرائیلی بستیوں کو ’’غیر قانونی‘‘ اور مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقہ قرار دینے کے لیے اقدامات کریں۔

خیال رہے کہ موجودہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر ٹرمپ کے دو اقدامات القدس کو اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے اور غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : FATF عالمی سامراجی قوتوں کا اقوام عالم کو اپنا غلام بنانے کا منصوبہ ہے ،علامہ مقصودڈومکی

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ  فلسطین میں یہودی بستیاں بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں۔

خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ سرکاری امریکی دستاویزات اور مواصلات میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی حیثیت کی نشاندہی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button