دنیا

خود امریکہ ہی اس کا سب سے بڑا دشمن ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز

شیعیت نیوز: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکہ کو ہی اس ملک کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔

امریکی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ نہ تو دہشت گردی اور نہ ہی غیر ملکی طاقتیں بلکہ خود امریکہ ہی اس کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

نیکولس کریسٹوفر نے بائیڈن انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےایک رپورٹ تیار کی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اس وقت جو کچھ بھی کام کر رہے ہیں وہ عالمی سطح پر امریکہ کے اتحادیوں کا اس سے دور ہونے کا سبب بن رہے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیڈن کے دور حکومت میں امریکہ کی داخلی صورتحال اور عالمی سطح پر مقابلہ آرائی، ملک کو پسپائی کی جانب لے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر اور موڈرنا ویکسین کیلئے وارننگ جاری

پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کرائے گئے سروے میں صرف 17 فیصد امریکیوں نے یہ کہا تھا کہ جو بائیڈن کی کارکردگی سے وہ پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین اور عالمی امور کے بہت سے تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکہ کی گزشتہ حکومت نے جو کام کئے ہیں، انہوں نے عالمی سطح پر جو اپنے اثرات مرتب کئے ہیں، ان کو دور ہونے میں مہینوں لگیں گے۔

دوسری جانب امریکہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک کمانڈر قطر کے العدید ائیر بیس میں ہلاک ہوا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے آج اپنے ایک بیان میں ’انھرنٹ ریزالو‘ (Inherent Resolve) کارروائی کےامریکی فضائیہ کے کمانڈر کرنل جیمز سی ویلیس (James C. Willis) کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

امریکی کمانڈر 26 جون کو حادثے کا شکار ہوا۔ تاہم امریکی وزارت جنگ نے اس حادثے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button