ایران

ایرانی اسپیکر کا پابندیوں کی منسوخی کے لئے اسٹریٹیجک ایکشن قانون پر عمل درآمد پر زور

شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی منسوخی کے لئے پارلیمنٹ کے اسٹریٹیجک ایکشن قانون کے نفاذ کے لئے تین مہینے کی مہلت ختم ہونے کے بعد اس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے اور اس قانون پر عمل درآمد جاری ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کو پابندیوں کی منسوخی کے لئے اسٹریٹیجک ایکشن قانون پر عمل درآمد کے بارے میں ایک ممبرپارلیمنٹ کے سوال کے جواب میں کہا کہ تین مہینے گذرنے کے بعد اس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے اور اس کے بعد ایٹمی تنصیبات میں نصب کیمروں میں ریکارڈ ہونے والی کوئی بھی چیز ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے حوالے نہیں کی گئی ہے بلکہ سب کچھ ایران کے پاس ہے اور قانون پر پوری طرح عمل کیا جائے گا ۔

ایران کی پارلیمنٹ نے امریکہ اور یورپی ملکوں کے ذریعے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھنے کے بعد اسٹریٹیجک ایکشن قانون پاس کرکے حکومت کو پابند بنایا کہ امریکی پابندیاں جاری رہنے کی صورت میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو محدود کیا جائے اور ایٹمی سمجھوتے کی شقوں پر عمل درآمد کم کرنے کے سلسلے میں مزید قدم اٹھائے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : حالیہ انتخابات میں بھرپور شرکت ایرانی عوام کا عظیم کارنامہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی

دوسری جانب صدر ایران حسن روحانی نے کہا ہے کہ استقامی معیشت کے ذریعے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ بدترین دباؤ کے باوجود ملکی برآمدات کو چالیس ارب ڈالر کی سطح سے نیچے نہیں آنے دیا گیا اور زرمبادلہ کی آمدنی پر امریکی حملے کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ استقامی معیشت کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ایران تن تنہا اقتصادی جنگ میں کامیاب رہا۔

صدر ایران نے کہا کہ پچھلے تین برس کے دوران، تمام تر دباؤ کے باجود کسی بھی صوبے میں ترقیاتی کام نہیں رکا بلکہ ریل، روڈ اور ڈیم جیسے بنیادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہوا ہے، نئے اسپتال اور مکانات بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button