ایران

اب امریکہ کو ایران میں تیار کورونا ویکسین کی برآمدات کا ٹائم آگیا ہے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب ایران کی جانب سے امریکہ کو کورونا ویکسین کی برآمدات کا ٹائم آگیا ہے اور اگر واشنگٹن کو اس حوالے سے کسی مسئلے کا سامنا ہے تو ہم اسے مدد کرنے پر تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جنرل حسین سلامی نے بروز اتوار کو بقیہ اللہ (عج) یونیورسٹی کی نئی ترکیب والی ویکسین کی رونمائی و نیز ’’نورا‘‘ ویکسین کے کلینیکل آزمائشی عمل کے آغاز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورسز نے کوورنا پھیلاؤ کے ابتدائی دنوں میں ایرانی عوام کے امن اور سکون کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے اور اس حوالے سے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی لڑاکا طیاروں کی بو کمال پر بمباری، حشد الشعبی کے 7 جوان شہید و زخمی

جنرل سلامی نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کے عمل کا تقریبا 16 مہینے قبل آغاز کیا گیا اور ہم سنجیدہ، عقلمند اور بہت موثر کوششوں سے کلینکل ٹرائل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ ویکسین ایران کی معزز اور پیاری قوم اور یہاں تک کہ دوسری مظلوم قوموں کو بھی پیش کرتے ہیں جن کو یہ ویکسین استعمال کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کی دن رات کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی قابل قدر اور فخر کی بات ہے۔

جنرل سلامی نے ماسک اور ویکسین کی فراہمی کیلئے امریکیوں کیجانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کی منسوخی کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کی جانب سے امریکہ کو کورونا ویکسین کی برآمدات کا ٹائم آگیا ہے اور اگر واشنگٹن کو اس حوالے سے کسی مسئلے کا سامنا ہے تو ہم اسے مدد کرنے پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کو کسی بھی شعبے میں نہیں روکا جا سکتا ہے اور میں ایرانی قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ مشکلات اور مزاحمت کو برداشت کرنے کا ثمر وہ عظیم پیشرفت ہے جسے آج ہم دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button