اہم ترین خبریںمشرق وسطی

مزاحمتی محاذ کی ویب سائٹوں پر پابندی، جرم ہے، شیخ عیسیٰ قاسم

شیعیت نیوز: تحریک اسلامی کے رہنما اور انقلاب بحرین کے قائد آیت اللہ عیسیٰ قاسم نے کہا ہے کہ امریکہ نے ان اسلامی چینلز کی ویب سائٹوں کو بند کرکے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جو مزاحمت کے جذبے کو پھیلا رہی تھیں۔

العہد خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیخ عیسیٰ قاسم نے ایک بیان جاری کرکے امریکہ کی جانب سے اسلامی ویب سائٹوں کو بند کرنے پر شدید رد عمل ظاہر کیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ سب کو جان لینا چاہئے کہ امریکہ اور اس کے ایجنٹ جس خراب ثقافت کو اسلامی ممالک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، وہ حقیقت میں بیوقوفی بھرا کام ہے جو بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ لبنان میں فتنہ پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے، حزب اللہ سکریٹری جنرل

تحریک اسلامی کے رہنما اور انقلاب بحرین کے قائد آیت اللہ عیسیٰ قاسم کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ کرپٹ نظریات اور بد عنوان حکومتوں سے مقابلے کے لئے جذبات عطا کرنے والی ویب سائٹوں کو بند کرکے در حقیقت جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت انصاف نے بدھ کے روز کتائب حزب اللہ، المعلومہ، قاف میڈیا، العالم، المسیرہ، الؤلؤ، پریس ٹی وی، الیوم اور الکوثر جیسی ویب سائٹوں کو بلاک کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button