اہم ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دے کر انقلابی فکر کی ترجمانی کی ہے، اسد نقوی

لاہور میں صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکہ سے قربت کی قیمت ستر ہزار پاکستانیوں نے اپنا خون بہا کر چکائی، دہشت گردی کے باعث معیشت کی تباہی ظلم کی الگ داستان ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی وزیر اعلیٰ پنجاب سید اسد عباس نقوی نے امریکی ڈرون حملوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی عوام کے دِلوں کی ترجمانی کی ہے، ایسا دندان شکن اور واضح موقف ہی محب وطن پاکستانیوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی ہے۔

لاہور میں صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکہ سے قربت کی قیمت ستر ہزار پاکستانیوں نے اپنا خون بہا کر چکائی، دہشت گردی کے باعث معیشت کی تباہی ظلم کی الگ داستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر پاکستان معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد علی سدپارا نے ایک بار پھر بڑا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ امریکی حکمت عملی کو طاقتور پاکستان اور مضبوط پاکستان کبھی راس نہیں آ سکتا، امریکی ہمیشہ کمزور پاکستان کے خواہاں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں باوقار اور خودمختار ریاست تشکیل دینا ہوگی، ایبسولوٹلی ناٹ کا نعرہ ہر پیر و جوان کی زبان زد عام ہے۔ اسد نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دے کر انقلابی فکر کی ترجمانی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button