دنیا

افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک پُرہجوم بازار پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک

شیعیت نیوز: ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں انتخابی عمل کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بڑے اور پُرہجوم بازار پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

افریقی ملک ایتھوپیا میں ووٹ گننے کا عمل جاری ہے تاہم اس دوران ایک پُرہجوم بازار میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 30 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ جائے وقوعہ پر درجن سے زائد ایمبولینسیں ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال لانے کے لیے انتظامیہ دہشت گرد گروپ سے مذاکرات میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا ہمارے بچوں کا کوئی قاتل نہیں؟ یمنی مصنف امین الحمیری کا اقوام متحدہ سے سوال

اقوام متحدہ کے حکام نے بھی نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دو گروہوں کے درمیان جنگ جاری ہے اور حملے کی جگہ تک ریڈ کراس کی ایمبولینسوں کو رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

جنگ زدہ اور غربت کے شکار ایتھوپیا میں کئی مسلح گروہ آپس میں دست و گریبان ہیں۔ تاہم موجودہ وزیر اعظم نے مختلف قبائل اور حریف ممالک کے درمیان صلح کروا کے امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔

دوسری جانب تشدد زدہ مشرقی افریقی ملک بورکینا فاسو میں ایک دہشتگردانہ حملے میں 11 پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس11 اہلکار مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ ایک بڑی غلطی تھی، ایاد علاوی

مقامی ذرائع نے حملے کی تصدیق کی لیکن تفصیل سے آگاہ نہیں کیا۔ بورکینافاسو کی حکومت کی جانب سے بھی تاحال اس حوالے سے باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

قبل ازیں 6 جون کو بھی بورکینا فاسو میں بدترین حملے میں 132 افراد ہلاک ہوئے تھے جہاں نائیجر کی سرحد سے ملحق صوبے یاگا کے گاؤں سولہان میں دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا تھا۔

بورکینافاسو میں جاری 2 سال کی خانہ جنگی کے دوران اب تک 11 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button