اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں مزاحمت کاروں کا اسرائیل کو سخت پیغام

شیعیت نیوز: غزہ میں مزاحمت کاروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے اگر اپنے وعدوں اور معاہدوں کی پاسدار ی نہیں کی تو ہم بھی بے بس نہیں ہیں بھرپور مزاحمت کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں مزاحمت کاروں نے صیہونی وزیردفاع بینی گینٹز کی جانب سے جاری کردہ بیان جس میں انھوں نے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تک غزہ میں تعمیر نو کے کام کو آگے نہ بڑھانے کی بات کی ہے۔

اس پر اپنے مشترکہ بیان میں غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیلئے ثالث کا کردار اداکرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر گذشتہ 14 سالوں سے جاری صیہونی محاصرہ ختم کرنے اور تعمیر نو کی کوششیں شروع کرنے کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس سمیت الشیخ جرح میں صیہونی اشتعال انگیزی کو روکنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں صیہونی ریاست کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے وعدے اور معاہدوں کو پورا نہیں کیا تو فلسطینی مزاحمت بے بس نہیں ہے ہم بھرپور مزاحمت کریں گے ایسی مزاحمت جس کا صیہونی ریاست کو ابھی تک اندازہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی زندان میں بیمار فلسطینی کو مضر صحت ادویات دیے جانے کا انکشاف

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی کالونیوں کے انتہا پسند رہائیشیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی عہدیدار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جہاد اسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے منگل کے روز فلسطینی عہدیدار کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب مغربی کنارے پر مزاحمت کو ہر حساب سے شروع ہو جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی فوجیوں کی حمایت سے صیہونی انتہا پسند فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے شہروں اور قصبوں کا محاصرہ کرتے ہیں اور فلسطینی قوم کو پریشان کرتے ہیں۔

طارق سلمی نے فلسطینی مزاحمت کاروں سے اپیل کی ہے کہ صیہونی دشمن کو طاقت کے زور سے ہی روکا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی کالونیوں کے باشندوں نے منگل کے روز صبح مغربی نابلس کے دیر الشرف نامی گاؤں کے نزدیک فلسطینی عہدیدار علاء الخالد کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں وہ شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button