اہم ترین خبریںپاکستان

متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مکتب فکر کی نمائندگی برابری کی سطح پر دیکھنا چاہتے ہیں، علامہ اقتدار نقوی

حکومتی اداروں میں مناسب نمائندگی نہ ہونے پر اہل تشیع علماء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں متحدہ علماء بورڈ سمیت دیگر اداروں میں اہل تشیع علماء اور اکابرین کی غیرمساوی نمائندگی سوالیہ نشان ہے، حکومتی اداروں میں مسلکی بنیاد پر برابری کی سطح پر نمائندگی ہونی چاہیے، حکومتی اداروں میں مناسب نمائندگی نہ ہونے پر اہل تشیع علماء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے خدشات دور نہ ہوئے تو یکم جولائی سے پنجاب بھر میں علماء کرام سڑکوں پہ ہونگے۔ ہم پاکستان کو ایک پرامن اور معتدل ریاست بنانا چاہتے ہیں. مذہبی رواداری اور اتحاد امت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ لیکن اپنے عقائد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کی فارن پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں، مشاہد حسین سید

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مکتب فکر کی نمائندگی برابری کی سطح پر دیکھنا چاہتے ہیں، اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے کہ و ہ اس حساس مسئلے پہ کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں ۔ ہم اپنے آئینی ، قانونی  و جمہوری حقوق کے لئے ہر قسم کی آئینی و قانونی پر امن جدو جہد کے لئے آمادہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button