اہم ترین خبریںایران

ایران میں انتخابات کے موقع پر انقلاب مخالف دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام، نیٹ ورک تباہ

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران میں صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے انقلاب مخالف دہشت گردوں کے 3 نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے ایران کی سرحدوں کے محفوظ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ صدارتی انتخابات کے موقع پر ایران میں دہشت گردی کرنے سے متعلق دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر انقلاب مخالف دہشت گردوں کی 2 ٹیم کو ملک کے شمال مغربی علاقوں اشنویہ اور بانہ میں جبکہ ایک اور ٹیم کو جو سرحد عبور کرچکی تھی سروآباد میں منہدم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 18 جون کو ہونے والے تیرہویں صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی عزیز الرحمان کی طلباءسے بدفعلی، دیوبند مفتی کی صحابہ کرام کی شان میں بدترین گستاخی پر صحابہ کے پروانے خاموش

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ائرلائن ہما نے پاکستان کے لئے ہفتہ وار دو پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

ایرانی قومی فضائی کمپنی ‘ہما’ کے اعلان کے مطابق 24جون سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع ہوجائيں گی۔

کورونا کی وجہ سے پاکستان سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ایرانی قومی ائیرلائن کمپنی ہما نے اتوار کے روز اپنی ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ پاکستان کے لئے پروازوں کا 24 جون سے آغاز ہورہا اور شیڈول کے مطابق ہر ہفتے دو پروازیں انجام پائیں گی۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے سول ایوی ایشن کے ادارے نے گزشتہ ہفتے کے اوائل میں پاکستان اور ایران کے درمیان پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button