اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی کی ایک کارروائی میں داعش کا قصاب دیالی میں ہلاک

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے کہا ہے کہ داعش کا خطرناک دہشت گرد جو قصاب کے نام سے مشہور تھا عراق کے شہر دیالی میں اپنے انجام کو پہنچا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعقوبہ کے شمال مشرقی علاقے سے 45 کیلو میٹر دور المقدادیہ کے گردو نواح میں حشد الشعبی کی ایک کارروائی میں داعش کا قصاب اسامہ الناحر مارا گیا۔

اس کارروائی میں داعش کا ایک اور دہشت گرد بھی ہلاک ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق داعش کے قصاب کی ہلاکت داعش کیلئے بہت بڑا نقصان شمار ہوتا ہے۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے صوبے مآرب اور صرواح پر جارح سعودی اتحاد کے حملے

دوسری جانب امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والے بغداد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے قریب امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریا پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ Fix wing‌ نامی ڈرون نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی میں امریکی فوجیوں کی سیکورٹی کے لئے تعینات سی ریم CRam اور TWQ-1کاونٹر ڈیفنس سسٹم نے ڈرون کا مقابلہ کیا ہے۔

امریکی دہشت گرد بغداد ایرپورٹ کے اس حصے کا استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے اپنا فوجی ساز و سامان وہاں جمع کر رکھا ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے اور عراق میں امریکی دہشت گردوں کے اڈوں منجملہ التاجی اور البلد چھاؤنیوں کو حالیہ مہینوں میں کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button