مقبوضہ فلسطین

دشمن رسول اللہ کے ساتھ ہماری محبت کا ادراک نہیں رکھتا، خطیب مسجد اقصیٰ

شیعیت نیوز: امام اور خطیب مسجد اقصیٰ کے الشیخ عکرمہ صبری یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے باب العامود کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شام میں مجرمانہ گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دشمن کو ادراک ہی نہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

کفر کنا کے مقام پر میں جُمعہ کےاجتماع سےخطاب کرتے ہوئے الشیخ صبری نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عشق ہمارے دلوں میں جاگزیں ہے اور آپ کے معجزات ہرامتی کے دل میں ہیں۔

خطیب مسجد اقصیٰ نے کہا کہ فلیگ مارچ میں یہودی انتہا پسندوں نے ہمارے پیغمبر کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ کھلم کھلا مذہبی انتہا پسندی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی انتہا پسند کی طرف سے حضور صلی وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے نہ صرف فلسطینی قوم پربلکہ پوری مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصیٰ پر شدت پسند صیہونیوں کا حملے، کم از کم پچاس افراد زخمی

دوسری طرف مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیزی فلیگ مارچ میں انتہا پسند آباد کارں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں کی فلیگ ریلی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ نعرے لگائے گئے اور آپ علیہ السلام کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں نے باب العامود کے مقام پر یہودی آباد کاروں کا فلیگ مارچ روکنے کی کوشش کی۔ اس موقعے پر آباد کاروں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی۔

اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی آڑ میں بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button