اہم ترین خبریںپاکستان

عزت مآب برادر سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتاہوں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی،علاقائی امن ،ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئےمیں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

شیعیت نیوز: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر نئے صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح سمیٹنے پر میں عزت مآب برادر سید ابراہیم رئیسی کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: Absolutely Not وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صحافی کو دو ٹوک جواب دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی،علاقائی امن ،ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئےمیں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button