ایران

111 سالہ ایرانی خاتون فاطمہ بزی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا

شیعیت نیوز: شمالی صوبے گلستان میں شہر ترکمان کے گاؤں محمد آباد کی ایک 111 سالہ خاتون فاطمہ بزی نے ایرانی 13 ویں صدارتی انتخابات اور چھٹے دیہی، شہری اسلامی کونسلز کے الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالا۔

یہ بوڑھی عورت فاطمہ بزی جو بڑھاپے اور جسمانی کمزوری کے سبب اپنے بچوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں آئی تھی ، سیستان اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک تارکین وطن ہے اور 1298 میں پیدا ہوئی ہے۔

بندر ترکمن کی کل آبادی 80 ہزار افراد ہے جن میں سے 55 ہزار اور 175 افراد انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

بندر ترکمن کے 64 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 39 شہری اور باقی دیہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام نے سامراجی طاقتوں اور انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والوں کو مایوس کیا

دوسری جانب نائب ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ علامہ سید ابراہیم رئیسی نے 17 ملین اور 800 ہزار ووٹوں کیساتھ صدارتی انتخابات میں سب سے آگے ہیں۔

یہ بات جمال عرف نے آج بروز ہفتہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کل 28 ملین 600 ہزار ووٹوں میں سے سید ابراہیم رئیسی نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں 17 ملین 800 ہزار ووٹز حاصل کیے ہیں جو دوسرے امیدواروں کی بہ نسبت پہلے نمبر پر ہے۔

انہوں نے ووٹوں کی گنتی مکمل نہیں ہو گئی ہے اسی لیے ابھی حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اب تک ابراہیم ریسی 17 ملین اور 800 ہزار ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پرہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ملت ایران کے نو منتخب صدر

انہوں نے مزید کہا کہ محسن رضائی نے 3 ملین اور 300 ووٹز ، عبد الناصر ہمتی نے 2 ملین اور 400 ہزار ووٹز اور امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی نے ایک ملین ووٹز حاصل کیے ہیں۔

جمال عرف نے کہا کہ نتائج کے حتمی اعلان کے وقت کے بارے کہا کہ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے ساتھ ہی اعلان کیا جائے گا۔

غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی باقی امیدواروں سے آگے نکل گئے ہیں حتی صدارتی امیدواروں محسن رضائی، ناصر ہمتی اور قاضی زادہ ہاشمی نے انہیں انتخابات میں کامیاب ہونے پر تہنتی پیغامات بھی ارسال کئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button