اہم ترین خبریںیمن

یمنی جیالوں کا خمیس مشیط کے شاہ خالد ایئربیس پر ایک اور ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد نے خمیس مشیط کے شاہ خالد ایئربیس پر ڈرون حملے کا اعتراف کیا ہے۔

عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کے جیالوں نے ایک بار پھر خمیس مشیط پر بارود بردار ڈرون حملہ کیا ہے۔

ترکی المالکی نے اپنے یمن کی جانب سے خمیس مشیط کے شاہ خالد ایئربیس پر ڈورن حملوں کا ضمنی اعتراف کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح دعویٰ کیا کہ یمنیوں نے حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنادیا گیا۔

بریگیڈیر ترکی المالکی نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔ سعودی اتحاد کا دعویٰ ہے کہ شہری تنصیبات اور علاقوں پر حوثیوں کے بقول اسکے جارحانہ حملوں کی کوششیں ناکام بنائی جارہی ہیں۔

یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی جیالوں کے مقابلے میں انتہائی بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مآرب کی جنگ میں شرمناک شکست اور یمنیوں کے ڈرون حملوں نے سعودی شاہی خاندان کی رات کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ سیف القدس کے بعد حماس کی عوامی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ

دوسری جانب یمن کی قومی حکومت نے سعودی جارحیت کے جواب میں اہم اہداف کو سنگین حملوں کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

نیوز ایجنسی المعلومہ کے مطابق یمن کی قومی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار حزام الاسد نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مقبوضہ علاقوں کو خالی نہ کیا توہمارا جواب ریاض حکومت کو ہلا کر رکھ دے۔

مذکورہ یمنی عہدیدار نے کہا کہ یمن کے عوام دشمن کو نابود کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی علاقوں سے پسپائی کی صورت میں دشمن ہماری قیادت، فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مثبت اور تعمیری ردعمل کا مشاہدہ کرے گا بصورت دیگر سعودی اتحاد کو ہمارے سخت جواب کا انتظار کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے گزشتہ ہفتے امن مذاکرات کے لیے تین بنیادی شرائط کا اعلان کیا تھا جن میں جنگ بندی کا قیام، محاصرے کا خاتمہ اور یمن کی خودمختاری اور اقتدار اعلی کا احترم شامل ہیں۔

سات سال سے جاری جنگ یمن کے خاتمے کے لیے اب تک متعدد کوششیں کی جاچکی ہیں تاہم سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی رخنہ اندازی اور عہد شکنی کی وجہ سے کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button