اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک ایران باہمی تعاون ضروری ہے، گورنر سندھ کی نئے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سےگفتگو

گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور معاشرتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

شیعیت نیوز: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی میں نئے تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو ہمسایہ مسلم ممالک ہیں اور ان کی جغرافیائی طور پر بھی بہت اہمیت ہے۔ گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور معاشرتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی تنظیمی ساتھی کا شرمناک اقدام، ویڈیو منظر عام پر آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، اسی لئے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مذید اقدامات کی ضرورت ہے۔

کراچی میں نئے تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ دونوں ممالک عظیم تاریخی اور مذہبی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور خلوص کا نتیجہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button