مشرق وسطی

مذہبی تعصب کو کنٹرول کرؤ، بشار الاسد ر کا عرب ممالک کو انتباہ

شیعیت نیوز: شام کے صدر بشار الاسد نے عرب ممالک سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عرب دنیا میں علیحدگی پسندی ، تنہائی اور مذہبی تعصب کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو یہ دوسرے ممالک میں پھیل جائے گا۔

روس ٹوڈے نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ شامی صدر نے قومی اسلامی کانفرنس کے وفد، جس میں عرب اور اسلامی ممالک کی شخصیات شامل تھیں، ملاقات کے دوران ان ممالک کو درپیش چیلنجوں پر زور دیا۔

شام کی صدارتی کمیٹی نے کہا کہ بشار الاسد اور شام کی قومی اسلامی کانفرنس کے وفد کے درمیان عرب قوم پرستی، قومی شناخت، مذہبی تعصب اور رجحانات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے ملک کی پارٹیوں ، نمائندوں ، سیاسی شخصیات اور ٹریڈ یونینوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں شامی صدر نے زور دے کر کہا کہ ہمیں عرب ممالک کو ایک متفقہ قومی میدان کے طور پر دیکھنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو حشد الشعبی کا سر چاہیے، عراقی تجزیہ کار

دوسری طرف اس میٹنگ میں شریک وفد کے ارکان نے بھی اس بات پر زور دیاکہ شام ہمیشہ اپنے قومی مؤقف کی قیمت ادا کرتا رہاہے اور خطے میں دشمنوں کے مذموم منصوبوں کا مقابلہ کرتا آیاہے۔

دوسری جانب اردن کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے ميں کم از کم ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگيا ہے

رشا ٹوڈے کے مطابق صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ وادی عربہ کے علاقے میں اسرائیل سے اردن اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔

مذکورہ صیہونی فوجی کی حالت کے بارے میں کسی قسم کی اطلاعات جاری نہیں کی گئي ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی صیہونی اخبار معاریو نے اردن کے گشتی دستے اور صیہونی فوجیوں کے درمیان سرحدی علاقے میں مسلحانہ جھڑپ کی خبر دی تھی۔

اردن اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات قدس شریف میں صیہونیوں کے اشتعال انگيز اقدامات کے سبب سخت کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button