دنیا

سابق وزیراعظم نیتن یاہو کی شکست پر صیہونی مخالفین کا جشن

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد نیتن یاہو کے مخالفین نے جشن منایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم نیتن یاہو کے مخالفین نئی کابینہ کی تشکیل و توثیق کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور ان کے خلاف نعرے باری کر کے نیتن یاہو کے بارہ سالہ دور اقتدار کے خاتمے پر جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا۔

غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ نے کشیدگی ہنگامہ آرائی اور ہاتھاپائی کے بعد، آخرکار اتوار کو دیر رات انسٹھ کے مقابلے میں ساٹھ ووٹوں سے ، نفتالی بینٹ اور یائیر لپید کی قیادت والی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ۔

یمینا پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ، دوہزار تیئیس تک صیہونی حکومت کے وزیراعظم رہیں گے اور اس کے بعد یش عتید پارٹی کے سربراہ یائیر لپید کو اقتدار منتقل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی نئی حکومت سابقہ حکومتوں کی طرح بدتر حکومت ہے، محمد اشتیہ

سابق اسرائیلی آرمی چیف اور بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی قصاب کے نام سے معروف بینی گینٹز کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپاگیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے شیخ الجراح کو فلسطینیوں سے ہر قیمت پر خالی کرانے کی خواہشمند ایلٹ شیکڈکو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے، ہر جماعت کو دو سے تین قلمدان سونپے جارہےہیں لیکن اسلامی خیالات کی حامل رعم کو کابینہ سے دور رکھا گیا ہے۔

فلسطینیوں کی زمینوں پر غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے ذمہ دار انتہائی قدامت پسند زیو ایلکن کو وزارت برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا قلمدان سونپا گیا ہےجبکہ اس کے ساتھ امور یروشلم بھی ان کے حوالے کئے گئے ہیں ۔

مخلوط حکومت کی تشکیل روکنے کی غرض سے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود ناکامی کا منہ دیکھنے والے نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ وہ بائیں باوز کی حکومت کا بہت جلد خاتمہ کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button