اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی مجاہد کا فلسطینیوں کی حمایت پر آیت اللہ خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ کا شکریہ

شیعیت نیوز: فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کےایک مجاہد نے فلسطینیوں کی بھر پور اور بے لوث حمایت کرنے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ایک مجاہد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی طرف سے فلسطین کی حمایت پر ان کی تعریف اور تمجید کرتے ہوئے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی فلسطین کے سلسلے میں کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

فلسطینی مجاہد نے کہا کہ قاسم میزائل شہید قاسم سلیمانی کے نام سےمزین ہے ۔ فلسطینی مجاہد نے ایرانی عوام اور حکومت کی حمایت اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہنے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات صیہونیوں کی خدمت میں پیش پیش ہے، حماس ترجمان حازم قاسم

دوسری جانب فلسطینی جیالوں نے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی ہماری ریڈ لائن ہے، عبور کئے جانے پر استقامتی فورسز خاموش نہیں رہیں گی۔

فلسطین اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی ونگ عزالدین القسام بریگیڈ اور دوسری استقامتی تنظیموں نے مسجد اقصیٰ کے خلاف خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی جاری سازشوں اور صیہونی بلوائیوں کے منظم اشتعال انگیز دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کو اس کے نتائج کی بابت سخت انتباہ دیا ہے۔

القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف ہونے والی اسرائیلی سازشوں اور غیرقانونی صہیونی آباد کاروں اور ان کے انتہا پسند رہنماؤں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی مسلح گماشتوں کی فائرنگ سے خاتون شہید، ایک ہفتے میں 4 فلسطینی شہید

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے کسی بھی اقدام کے نتائج کا ذمے دار صیہونی دشمن ہوگا۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی بلوائیوں کے دھاووں اور قبلہ اول میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی ریڈ لائن عبور کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے جس پر فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتیں خاموش نہیں رہ سکتیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں اور مرابطین کی قبلہ اول کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button