اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی مسلح گماشتوں کی فائرنگ سے خاتون شہید، ایک ہفتے میں 4 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مسلح گماشتوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون شہید ہوگئی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خاتون باوردی اسرائیلی دہشت گردوں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع علاقے قلندیا میں اسرائیلی مسلح گماشتوں نے فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کردیا، بعد ازاں امدادی ٹیم کو اس فلسطینی خاتون کا جنازہ اٹھانے کی بھی ممانعت کردی۔

اسرائیلی فوج نے طبی امداد بھی فلسطینی خاتون تک نہیں پہنچنے دی اور خاتون کو زخمی حالت میں چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں فلسطینی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگئی۔

صیہونیوں نے اپنے اس ظالمانہ اقدامات کے جواز میں دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی خاتون کے پاس چاقو تھا۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب حکومت کے مسلح گماشتوں نے غرب اردن میں واقع جبل صبیح میں 15 سالہ محمد سعید حمائل کو بھی گولی مارکر شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کابل کے شیعہ نشین علاقہ میں دو بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق

دوسری جانب فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ قابض فوج کے خلاف فلسطینیوں کی عوامی مزاحمت کےدوران ایک اسرائیلی آباد کار ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کےدرمیان غرب اردن میں ہونےوالی جھڑپوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان 79 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں چار فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری طرف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائی میں جنین شہر میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں 10 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ اس روزجنوبی نابلس میں جبل صبیح میں بیتا کے مقام پر زخمی ہونے والا 15 سالہ بچہ محمد حمایل شہید ہوگیا۔

اس روز مقبوضہ بیت المقدس میں باب الحطہ، باب العامود اور الشیخ جراح کے مقامات پر بھی فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔ غرب اردن میں رام اللہ ، بیت دجن، نابلس، نعلین، کفر قدوم، قلقیلیہ اور سلفیت میں الراس کے مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔

جمعرات کو اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان غرب اردن میں 12 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے القدس بریگیڈ کے مجاھد جمیل محمود العموری، فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے دو ارہلکا یاسر توفیق علیوی اور تیسیر محمود عثمان عیسیٰ جام شہادت نوش کرگئے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close