اہم ترین خبریںمقالہ جات

عظمتِ حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا

امام رضاعلیہ السلام نے ایک دوسری حدیث میں فرمایا کہ وہ شخص جو میری زیارت پر نہیں آسکتا وہ میرے بھائی کی زیارت شہرری میں اور میری بہن کی زیارت قم میں کرے تووہ میری زیارت کا ثواب حاصل کرلے گا

شیعیت نیوز: یکم ذیقعد یوم ولادت باسعادت حضرت فاطمہ معصومہ ؑ المعروف بی بی معصومہ قم ؑ منایا جار ہا ہے ۔ آپ ساتویں امام موسیٰ کاظم ؑ کی صاحبزادی اور آٹھویں امام علی الرضاؑ کی ہمشیرہ تھیں۔ آپ کو آئمہ اطہار ؑ نے کریمہ اہل بیتؑ کا لقب بھی دیا ہے ۔

حضرت معصومہ علیہ السلام امام صادق علیہ السلام کی نظر میں:

روی عن القاضی نور اللہ عن الصادق علیہ السلام :
ان اللہ حرما و ھو مکہ الا ان رسول اللہ حرما و ھو المدینۃ اٴلا و ان لامیر الموٴمنین علیہ السلام حرما و ھو الکوفہ الا و ان قم الکوفۃ الصغیرۃ اٴلا ان للجنۃ ثمانیہ ابواب ثلاثہ منہا الی قم تقبض فیہا امراٴۃ من ولدی اسمہا فاطمۃ بنت موسی علیہا السلام و تدخل بشفاعتہا شیعتی الجنۃ باجمعہم ۔
امام صادق علیہ السلام سے نقل ہے کہ آپ نے فرمایا: "”خداوند عالم حرم رکھتا ہے اور اس کا حرم مکہ ہے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ) حرم رکھتے ہیں اور ان کا حرم مدینہ ہے۔ امیر المومنین علیہ السلام حرم رکھتے ہیں اور ان کا حرم کوفہ ہے۔ قم ایک کوفہ صغیر ہےجنت کے آٹھ دروازوں میں سے تین قم کی جانب کھلتے ہیں ، پھر امام علیہ السلام نے فرمایا :میری اولاد میں سے ایک عورت جس کی شہادت قم میں ہوگی اور اس کا نام فاطمہ بنت موسیٰ ہوگا اور اس کی شفاعت سے ہمارے تمام شیعہ جنت میں داخل ہوجائیں گے ۔۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کےبعد مرکزی عزاداری کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہوگا، علامہ اقتدار نقوی

قال الصادق علیہ السلام من زارھا عارفا بحقہا فلہ الجنۃ
امام صادق علیہ السلام فر ماتے ہیں کہ جس نے معصومہ علیہا السلام کی زیارت اس کی شان ومنزلت سے آگاہی رکھنے کے بعد کی وہ جنت میں جا ئے گا

اٴلا ان حرمی و حرم ولدی بعدی قم
امام صادق علیہ السلام فر ماتے ہیں آگاہ ہو جاوٴ میرا اور میرے بیٹوں کا حرم میرے بعد قم ہے ۔

حضرت معصومہ علیہا السلام امام رضاعلیہ السلام کی نظر میں

عن سعد عن الرضا علیہ السلام قال : یا سعد من زارھا فلہ الجنۃ ۔
ثواب الاٴعمال و عیون اخبار الرضا علیہ السلام: عن سعد بن سعد قال : ساٴلت ابا الحسن الرضا علیہ السلام عن فاطمۃ بنت موسی بن جعفر علیہا السلام فقال : من زارھا فلہ الجنۃ
سعد امام رضاعلیہ السلام سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: اے سعد جس نے حضرت معصومہ علیہا السلام کی زیارت کی اس پر جنت واجب ہے ۔
”ثواب الاعمال“ اور ”عیون الرضا “ میں سعد بن سعد سے نقل ہے کہ میں نے امام رضاعلیہ السلام سے سیدہ معصومہ علیہا السلام کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا حضرت معصومہ علیہا السلام کی زیارت کا صلہ بہشت ہے

کامل الزیارۃ : عن ابن الرضا علیہ السلام قال: من زار قبر عمتی بقم فلہ الجنۃ
امام جوادعلیہ السلام فرماتے ہیں کہ جس نے میری پھوپھی کی زیارت قم میں کی اس کے لئے جنت ہے

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کونسل کا بھارت کو جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے سے روکنے کا مطالبہ

حضرت معصومہ علیہا السلام کا مقام و منزلت

اب یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ معصومہ علیہا السلام کو معصومہ کا لقب کس نے دیا؟
معصومہ کا لقب حضرت امام رضا علیہ السلام نے اپنی بہن کو عطا کیا۔ آپ اس طرح فرماتے ہیں:

من زار المعصومۃ (سلام اللہ علیہا)بقم کمن زارنی
جس نے معصومہ علیہا السلام کی زیارت قم میں کی وہ اس طرح ہے کہ اس نے میری زیارت کی
اب جب کہ یہ لقب امام معصوم علیہ السلام نے آپ کو عطا فرمایا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ ان کی ہم رتبہ ہیں ۔
امام رضاعلیہ السلام نے ایک دوسری حدیث میں فرمایا کہ وہ شخص جو میری زیارت پر نہیں آسکتا وہ میرے بھائی کی زیارت شہرری میں اور میری بہن کی زیارت قم میں کرے تووہ میری زیارت کا ثواب حاصل کرلے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button