ایران

فلسطینی عوام کی کامیابی سے صیہونی حکومت کا حقیقی چہرہ سامنے آگیا، زہرا الہیان

شیعیت نیوز : ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن نیز انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ زہرا الہیان نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی کامیابی نے جرائم پیشہ صیہونی حکومت کا حقیقی چہرہ آشکارکردیا ہے۔

زہرا الہیان نے تہران میں تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی اور جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابوشریف سے ملاقات میں کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری کو فعال کرنا چاہئے تاکہ عالمی حلقوں میں ملت فلسطین کے حقوق کے حصول کے لئے کام کیا جا سکے۔

اس ملاقات میں ناصر ابوشریف نے کہا کہ ایران واحد ملک ہے جس نے ہمیشہ عملی طور پر فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کی ہے۔

ناصر ابوشریف نے کہا کہ بہت سے ممالک بظاہر فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں لیکن عمل میں اسرائیل کے ساتھ اربوں ڈالر کے تجارتی معاہدے کرتے ہیں اور اس ظالم و مجرم حکومت کے ساتھ معمول کے تعلقات رکھتے ہیں۔

جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے زور دے کر کہا کہ دنیا پر ثابت ہونا چاہئے کہ صیہونی حکومت ایک مجرم اور ناجائز حکومت ہے۔

اس ملاقات میں حماس کے نمائندے نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور میں بھی جارح اور غاصب کے مقابلے میں ممکن طریقے سے دفاع کا حق دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور روس کے تعلقات بہت ہی خوشگوار ہیں، صدر ایران

دوسری جانب یران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ چارجمع ایک گروپ کے ساتھ جاری ایٹمی مذاکرات میں بعض کلیدی مسائل ہنوز باقی ہیں اور ان کے بارے میں فیصلے کی ضرورت ہے۔

تہران میں قومی سلامتی اور امور خارجہ سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے سامنے بیان دیتے ہوئے سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ، ایران اور چار جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے ویانا میں شروع ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے آئندہ دور کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اختلافات نئے مسائل کے بارے میں نہیں بلکہ ایٹمی معاہدے میں فریقین کی واپسی کے طریقہ کار کے حوالے سے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button