دنیا

غزہ پر حملے کے بعد یورپی ممالک میں اسرائیل کی حمایت میں کمی

شیعیت نیوز : بین الاقوامی تحقیق و تجزیہ گروپ ’’یوگوف‘‘ کے ذریعہ کرائے گئے ایک رائے عامہ کے ایک جائزے میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کے بعد تمام یورپی ممالک میں اسرائیل کی حمایت کی سطح میں اوسطا 14 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس جارحیت میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

اس گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر سروے کے نتائج  پیش کیے ہیں جن میں کہا ہے گذشتہ فروری میں ہونے والے آخری سروے کے بعد سے اسرائیل کی حمایت پورے یورپ میں بہت کم ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے سروے  یہ ظاہر ہوا ہے کہ برطانیہ میں اسرائیل کے لیے سب سے کم حمایت کی گئی۔ رواں سال فروری میں41پوائنٹس سے کم ہو کر 14 پوائنٹس  پرآگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 13 فیصد برطانوی لیبر پارٹی نے اسرائیل کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا جبکہ 68 فیصد نے اسے منفی دیکھا  قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنین: اسرائیلی فوج اور فلسطینی سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم، تین شہید

قدامت پسند کنزرویٹو پارٹی کے 53 فیصد ووٹروں نے اسرائیل کو منفی قراردیا جبکہ 29 فیصد نے مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب تونس کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی ذمہ دار کمیٹی، خارجہ تعلقات کمیٹی اور دیگر ارکان نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں ایوان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کو’جرم‘ قرار دے۔

انسانی حقوق کمیٹی کی رکن نسرین العماری نے بتایا کہ کمیٹی کا دفتر اپنے ایکشن پروگروام پر غور کرے گا تاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کو جرم قرار دیا جاسکے۔

قبل ازیں 21 مئی کو تونسی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا گیا تھا جس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button