ایران

ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی ایک کروڑ ڈوز عنقریب تیار ہوجائیں گی

شیعیت نیوز : رواں موسم گرما کے اختتام تک ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی اسی لاکھ سے ایک کروڑ خوارکیں تیار کرلی جائیں گی۔

یہ بات ایران کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی فرید نجفی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ بندی کے مطابق رواں موسم گرما کے اختتام تک ایرانی کورونا ویکسین کی اسّی لاکھ سے ایک کروڑ خوراکیں تیار ہو کے مارکیٹ میں آجائیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کوو ایران برکت کی انسانی آزمائش گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہوئی تھی جبکہ کو ایران پارس نامی دوسری کورونا ویکسین کی انسانی آزمائش کا عمل رواں سال فروری میں شروع کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں بدھ سے تیسری ایرانی کورونا ویکسین فخر1 کی انسانی آزمائش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت اٹھارہ سے ستر برس کے پانچ سو رضاکاروں کو یہ ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملت بحرین حرام اور فسادات کے خلاف مقاومت کرے گی، آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

دوسری جانب ایران کی ایک نالج بیسڈ کمپنی کے سائنسدانوں نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے سالیراویرا نامی ہربل دوا تیار کرلی ہے جس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوگا۔

ایران کے محکمہ بایو ٹیکنالوجی نے یہ دوا پردیس نالج بیس کمپنی کے تعاون سے تیار کی ہے۔

اس کو چار مختلف شکلوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس دوا کو ناک اور منہ میں اسپرے کرکے بھی ان جگہوں پر موجود وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

یہ دوا ٹیبلیٹ کی شکل میں بھی قابل استعمال ہے جو عوارض یا سائیڈ افیکٹ کو کم کرے گی جبکہ خون میں پائے جانے والے وائرس کو ختم کرنے کے لئے بھی یہ کام آئے گی۔ اس کے علاوہ اس دوا کو پھیپھڑے کا انفکیشن کم کرنے کے لئے گرم پانی میں ڈال کر بھاپ کی شکل میں بھی لیا جا سکتا ہے۔

اس دوا کا کلینکل ٹرائل بھی مکمل ہو چکا ہے اور ایران کی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی نے اسے پیداوار شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button