مشرق وسطی

ملت بحرین حرام اور فسادات کے خلاف مقاومت کرے گی، آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

شیعیت نیوز : تحریک اسلامی بحرین کے رہنما آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بحرین حرام اور فسادات پھیلانے اوردین اسلام کی توہین کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

اسلامی تحریک بحرین کے رہنما آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے بحرین میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جنس پرستی کے اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ بحرین حرام اور فسادات پھیلانے اوردین اسلام کی توہین کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فاسد معاشی نظام نے پوری دنیا کو جکڑ رکھا ہے، سوشل ازم و کیپٹل ازم دنیا کو معاشی انصاف کی فراہمی میں کامیاب نہ ہوسکے ، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت بحرین فسادات کے خلاف مقاومت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنس پرستی ایک ایسا عمل ہے جس میں انسان لواط کا مرتکب ہو جاتا ہے اور یہ گناہ کبیرہ ہے اور شرعی طور پر محاکمہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی اقدار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا، علامہ عارف واحدی کی صاحبزادہ ابوالخیر سے گفتگو

آیۃ اللہ عیسیٰ قاسم نے مزید کہا کہ امریکی اور بحرینی حکومت ہوش کے ناخن لیں،بحرین فسادات پھیلانے،محرمات الہی کی ترویج اور دین اسلام کی عظمتوں کی توہین کرنے کی جگہ نہیں ہے بلکہ بحرین ایک اسلامی ملک ہے۔

تحریک اسلامی بحرین کے رہنما نے آخر میں بیان کیا کہ بحرین سیکولر ازم اور اخلاقی طور پر امریکہ کی مانند نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے قائدین کا معروف شیعہ سماجی رہنما صغیرعابدرضوی کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے ، شاہی حکومت اور خاندانی آمریت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔

اس دوران گیارہ ہزارسے زائد بحرینی شہریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں مخالفین کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button