اہم ترین خبریںایران

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا اپنے امریکی ہم منصب کو دو ٹوک جواب

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایٹمی معاہدے پر بدستور قائم ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹ میں اپنے امریکی ہم منصب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ، تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ بلنکن، ٹرمپ اور پومپیو کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی دفن کرنے پر آمادہ ہیں یا نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بھی واضح نہیں کہ امریکہ اقتصادی دہشت گردی کو مذاکرات میں بارگیننگ کے ایک ہتھکنڈے کے طورپر استعمال کی عادت ترک کرے گا یا نہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بڑے واضح الفاظ میں لکھا کہ تہران ایٹمی معاہدے کا پابند ہے اور امریکی وزیر خارجہ کو ایٹمی معاہدے کی شق نمبر چھتیس کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے جواں سال فلسطینی لڑکی منیٰ الکردی کو اٹھا لیا

محمد جواد ظریف نے مزید لکھا کہ راستہ تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کی یکطرفہ اور غیر قانونی علیحدگی کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران ایٹمی معاہدے میں واپس آنے پر مائل ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی، دوہزار اٹھارہ، کو ایٹمی معاہدے سے یکطر فہ طور پر علیحدگی اختیار اور ایرا ن کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا حجۃ الاسلام محتشمی پور کے انتقال پر تعزیتی پیغام

دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

قالیباف نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم کل پارلیمنٹ میں پارلیمنٹ کے شہداء کی یاد کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کریں گے۔

ایرانی اسپیکر نے مرحوم علی اکبر محتشمی پور کے انتقال پر بھی ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محتشمی پور تہران سے تیسری اور چھٹی پارلیمنٹ کے انتخابات میں دو بار پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہوئے۔ مرحوم مجاہد اور انقلاب اسلامی کے جانباز تھے ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button