اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کے قائدین کا ٹرین حادثے کی تحقیقات اور حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ

دریں اثنا علامہ ناظر عباس تقوی نے ٹرین حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

شیعیت نیوز:  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی رہنما علامہ سید ناظرعباس تقوی نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں سندھ کے علاقہ ڈہرکی کے قریب سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں ریلوے ٹریک پر کئی حادثات ہوچکے ہیں، جو کہ تشویشناک ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈہرکی کے قریب ہونے والے حادثہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اداروں میں شیعہ مکتب فکر کی مساوی نمائندگی نہ ہونے اور عزاداران پر مقدمات کےخلاف ایم ڈبلیوایم نے بڑا اعلان کردیا

شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں ٹرین کے کئی بڑے حادثات ہوچکے ہیں، جس پر کمیشن بھی قائم ہوئے لیکن آج تک ان حادثات کی وجوہات عوام کے سامنے نہیں لائی گئی اور نہ نظام کو بہتر کرنے کے لئے کوئی موثر اقدامات اٹھائے گئے، موجودہ وزیراعظم نے گزشتہ حکومت میں ٹرین حادثے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میری حکومت میں اس طرح کے حادثات پیش آتے تو میں سخت اقدامات کرتا، موجودہ وزیر اعظم کی حکومت میں تین سے چار بڑے ٹرین حادثات پیش آنے کے باوجود کوئی بھی موثر اقدامات نہیں اٹھایا گیا، لہذا حکومت کو چاہیئے لوگوں کی جان کو محفوظ بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس طرح کے دلخراش حادثات سے بچا جا سکے۔

دریں اثنا علامہ ناظر عباس تقوی نے ٹرین حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button