اہم ترین خبریںدنیا

کینیڈا میں بھی اسلام دشمنی، ٹرک سوار نے ایک مسلمان خاندان کے 4 افراد کو روند ڈالا

شیعیت نیوز : کینیڈا میں ٹرک سوار نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا میں ٹرک سوار نے ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو کچل کر مار ڈالا۔ اس واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش ، امریکہ و اسرائیل کے تمام منصوبوں کومرجعیت نے ناکام بنایا،ہمیں اس فکر و دانش کوسمجھنے کی ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ حملہ آور مقامی کینیڈین شہری ہے، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک پاکستانی نژاد مسلمان خاندان سے تھا جسے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس بات کے شواہد ہیں کہ حملہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مسلمانوں سے ہمارا روحانی اور قلبی تعلق ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

مقتولین کی شناخت سلمان افضال (۴۶)، ان کی اہلیہ مدیحہ (۴۴)، ان کی بیٹی یمنیٰ (۱۵) اور افضال کی والدہ (۷۴) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ان کے ۹ سالہ بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دہشت گردی کے ایک اور واقعے سے پاکستانیوں سمیت مسلم کمیونٹی تشویش کا شکار ہو گئی۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کا مقابلہ کرکے جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

یورپی اور مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا نے وہاں رہائش پذیر مسلم شہریوں کے لئے سخت خطرات پیدا کر دیے ہیں اور ان کے خلاف دہشت گردانہ، انتہاپسندانہ اور پر تشدد واقعات کی خبریں مستقل بنیادوں پر منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button