اہم ترین خبریںپاکستان

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی قدیمی شیعہ دینی درسگاہ جامعہ المنتظر میں علامہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات

گورنر پنجاب سے گفتگو میں علماء نے یکساں نصاب کے نام پر نصاب میں متنازع تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور اتحادِ امت اسلامیہ کیلئے ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر کا نقطہ نظر قومی نصاب میں نظر آنا چاہیے

شیعیت نیوز:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ محمد حسین اکبر اور دیگر علماء سے ملاقات بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین حادثہ کیسے ہوا؟؟؟معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے ٹرین ڈرائیور سے سب بتا دیا

گورنر پنجاب سے گفتگو میں علماء نے یکساں نصاب کے نام پر نصاب میں متنازع تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور اتحادِ امت اسلامیہ کیلئے ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر کا نقطہ نظر قومی نصاب میں نظر آنا چاہیے، مگر نصاب کی تیاری میں کچھ ایسی بے احتیاطیاں کی گئی ہیں جن کی قطعی ضرورت نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکام خوفزدہ، اسرائیلی وزیر جنگ کی جانب سے پرچم ریلی نہ نکالنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اگر یہ نیا مجوزہ متنازع نصاب نافذالعمل ہو گیا تو نہ صرف فرقہ واریت کو ہوا ملے گی بلکہ مذہبی ہم آہنگی کے نام پر فرقہ واریت شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسا قومی نصاب تشکیل دے جس پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہو۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے یقین دہانی کروائی کہ وہ یکساں قومی نصاب پر متعلقہ محکموں کی توجہ مبذول کروائیں گے تا کہ کسی بھی اسلامی مکتب فکر کو اعتراض نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button