اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل سندھ کے انتخابات، علامہ ناظر کی جگہ کوئی اور منتخب!

شیعیت نیوز : علامہ سید اسداقبال زیدی کو آئندہ تین برس کیلئے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ اراکین صوبائی کونسل نے کثرت رائے سے علامہ سید اسداقبال زیدی کا انتخاب کیا، وہ سال 2021 تا 2024 تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی کونسل کا اجلاس کا سکرنڈ ضلع نواب شاہ میں منعقد ہوا جس میں اراکین صوبائی کونسل نے علامہ سید اسداقبال زیدی کو بھاری اکثریت سے آئندہ تین برس کیلئے صوبائی صدر منتخب کرلیا ۔
ان کے مد مقابل علامہ محمد علی جروار اور علامہ کرم علی حیدری مشہدی بھی امیدوار کے طور پر موجود تھے۔ لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نومنتخب صدر علامہ سید اسداقبال زیدی کا تعلق خیرپور سے ہے…

 

متعلقہ مضامین

Back to top button