اہم ترین خبریںپاکستان

CTD کی اہم کاروائی جلوس عزا پر داعش کے حملے کی کوشش ناکام ، خطرناک دہشت گردگرفتار

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ تنظیم کی طرف سے محمد شہزاد کو اہل تشیع کے جلوس کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

شیعیت نیوز: سعودی نواز عالمی وہابی دہشت گردتنظیم داعش کی پنجاب میں جلوس عزا پر حملے کی کو شش ناکام ، داعش کاخطرناک دہشت گرد CTD کی اہم کاروائی کے دوران گرفتار۔بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص طور پر پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پورے پنجاب میں بڑے پیمانے پر خفیہ آپریشن کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کلچرل قونصلر جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد ، البصیرہ ٹرسٹ اور جماعت اہل حرم کے اشتراک سےامام خمینی اور اتحاد امت اسلامی سیمینار کا انعقاد

پچھلے 7 دنوں میں سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع میں 64 آپریشنز کرکے داعش اور دیگر کالعدم تکفیری تنظیموں کے دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ان آپریشنز میں 65 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ہے، جس کے بعد 7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہشتگرد محمد طاہر اور محمد اشرف کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔ وہ مختلف فرقوں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ اور نفرت انگیز مواد میں ملوث تھے۔ اسی طرح محمد شہزاد علی ولد غلام غلام نارووال سے گرفتار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینی ؒ انبیاء کی روش اور طریقہ کار کے ذریعہ انسانوں میں معنوی اور پوشیدہ صفات کو بیدار کرتے تھے، علامہ ساجد نقوی

اس کا تعلق عالمی وہابی دہشتگرد تنظیم داعش سے ہے اور وہ اہم مقامات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ محمد شہزاد کے پاس سے 2100 گرام دھماکہ خیز مواد، سیفٹی فیوز، 1 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور اہم مقامات کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ تنظیم کی طرف سے محمد شہزاد کو اہل تشیع کے جلوس کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button