شہر نابلس میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی شہر نابلس میں جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی۔
ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے میں 20 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 18 فلسطینی براہ راست فائرنگ ، 3 دھاتی گولیوں اور 2 لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے۔
شہر نابلس میں ہلال احمر کے ڈایریکٹر ایمرجنسی سروس احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر اعظم کا ایرانی زائرین کے ویزے کی منسوخی پر زور
کل جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے جبل صبیح میں یہودی آباد کاری کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں بیتا، یتما، قبلان کے علاقوں اور مقامی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد شرکت کی۔
اس موقعے پر قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم بیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باہر مراکشی دروازے کے قریب صیہونی آباد کار خاتون نے فلسطینی شہری کو تیز رفتار کار سے کچل دیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں صیہونی آباد کار خاتون کی کار کی ٹکر کے بعد شہری کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ایک اور واقعہ میں مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مغرب میں انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کے ایک گروہ نے نلین قصبے میں جبل العالم کے علاقےمیں زیتون کے ایک باغ کو آگ لگا دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق آباد کار علاقے میں داخل ہوئے اور تقریبا 50 درختوں کو آگ لگا دی جبکہ صیہونی فوجیوں نے آگ بجھانے کے لیے باغ میں پہنچنے والے مقامی رہائشیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔