مشرق وسطی

شام میں امریکی حمایت یافتہ مسلح گروہ کی فائرنگ، آٹھ عام شہری جاں بحق

شیعیت نیوز : شام میں امریکی حمایت یافتہ مسلح گروہ نے اس ملک کے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں آٹھ عام شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھوں ایک شہری کے قتل کے خلاف سیکڑوں شامی شہری سڑکوں پر آئے اور انہوں نے مسلح گروہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

جس کے بعد سیرین ڈیموکریٹ فورس کے مسلح عناصر نے شامی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آٹھ مظاہرین جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے امریکہ کے حمایت یافتہ مسلح گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے حملے میں پانچ افراد کے مارے جانے کی خبر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : استقامتی محاذ کے علمبردار آج آیت اللہ سید علی خامنہ ای ہیں، جنرل محمد باقری

واضح رہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عناصر نے پچھلے پانچ سال سے زائد عرصے سے مشرقی اور شمالی شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

شامی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ عناصر اس علاقے کے قدرتی ذخائر خاص طور سے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

یادرہے کہ امریکہ جو داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے شام اور عراق میں داخل ہوا تھا لیکن در اصل وہ یہاں ان کی پشت پناہی کر رہا تھا اور اب جبکہ دونوں ممالک سے داعش کا خاتمہ ہوچکا ہے تو امریکہ ان ممالک کے اس دہشتگرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر کی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہے جس میں انھیں فوجی تربیت سے لے کر کھانے پینے کی جگہ اور اپنے کمپوں میں رکھنا شامل ہے جبکہ شامی حکومت متعدد بار امریکہ کو اپنے ملک سے چلے جانے کے بارے میں کہہ چکی ہے تاہم امریکہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک پر غاصبانہ قبضہ کیے ہوئے ہے تاکہ یہاں کے قدرتی ذخائر کو زیادہ سے زیادہ لو ٹ سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button