اہم ترین خبریںپاکستان

دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے صیہونیوں کی اوچھی حرکت، پاکستان نے اعتراض اٹھا دیا

پاکستانی عوام کی جانب سے حقائق بیان کرنے کے باوجود تاحال انہوں نے ویڈیو نہیں ہٹائی اور نہ ہی غلط بیانی پر معافی مانگی ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستان نے صیہونی سیاستدان نفتالی بینت کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد کے معروف ہسپتال کو فلسطینی علاقے غزہ میں حماس کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر پیش کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اُسے ’گمراہ کن‘ عمل قرار دیا ہے۔

صیہونی سیاستدان اور آئندہ کے ممکنہ وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ بیس مئی کو ٹوئیٹر پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے اسلام آباد کے ’شفا انٹرنیشنل ہاسپیٹل‘ کو غزہ کی عمارت کے طور پر دکھایا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نفتالی بینت نے ویڈیو میں عمارت کا نام بھی ’شفا ہسپتال‘ لیا تھا لیکن انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ عمارت غزہ میں حماس کا مرکز ہے جہاں سے صیہونی حکومت کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینی مسلم امہ کی بقا کو باہمی اتحاد و اخوت سے مشروط سمجھتے تھے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

صیہونی سیاست دان نے ویڈیو میں جو تصویر دکھائی تھی وہ اسلام کے شفا ہسپتال کی تھی۔ صیہونی سیاستداں کی اس حرکت پر پاکستانی صارفین نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غلط بیانی کی ہے اور وہ پاکستانی عمارت کو غزہ کی عمارت کے طور پر دکھا رہے ہیں۔

پاکستانی عوام کی جانب سے حقائق بیان کرنے کے باوجود تاحال انہوں نے ویڈیو نہیں ہٹائی اور نہ ہی غلط بیانی پر معافی مانگی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھی صیہونی سیاستدان کی جانب سے حقائق کو بدلنے پر اعتراض کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی۔ مشرق وسطیٰ سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی مشیر مولانا طاہر اشرفی نے بھی اسلام آباد کے ہسپتال کو غزہ کی عمارت دکھائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور مذکورہ عمل کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button