اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی حرم مطہر امیر المومنین ؑپر حاضری ، مسجد کوفہ کی زیارت

وزیر خارجہ شاہ محمود شریشی نے حرم حضرت علی ؑ میں نوافل ادا کیے۔وزیر خارجہ نے ملکی سلامتی و خوشحالی، اتحاد بین المسلمین، اور کرونا وبا سے نجات کیلئے دعائیں کیں۔

شیعیت نیوز: پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے تین روزہ دورہ عراق کے موقع پر نجف اشرف میں امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے روضہ اقدس پر حاضری دی ۔

وزیر خارجہ نے روضہء حضرت علی ؑ کی زیارت کا شرف حاصل کیا,اس موقع پر نجف میں مقیم پاکستانی علمائے کرام اوراعلیٰ حکومتی شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نجف اشرف،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مرجع تقلید جہاں تشیع آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حرم حضرت علی ؑ میں نوافل ادا کیے۔وزیر خارجہ نے ملکی سلامتی و خوشحالی، اتحاد بین المسلمین، اور کرونا وبا سے نجات کیلئے دعائیں کیں۔

بعد ازاں وزیر خارجہ مسجد کوفہ گئے اور تاریخی و مقدس مقامات کی زیارات کیں۔وزیر خارجہ نے حضرت مسلم بن عقیلؑ اور حضرت ہانی بن عروہ ؑکے مزارات پر بھی حاضری دی اور عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔نجف اور کوفہ میں زیارات مقدسہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وزیر خارجہ کربلا ئے معلیٰ روانہ ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button