دنیا

اسرائیلی حملے ’’جنگی جرائم‘‘ کے زمرے میں آتے ہیں، اقوام متحدہ ہائی کمشنر

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ نے کہا غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حالیہ حملوں میں ’’جنگی جرائم‘‘ کے واقعات ہوسکتے ہیں۔

یہ بات مشرقی بیت المقدس  سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر سامنےآئی ہے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر نے ایک رپورٹ بھی پیش کی جس میں فلسطینی علاقوں غزہ اور القدس میں حالیہ عرصے کے دوران اسرائیلی کارروائیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے تباہ شدہ شہری عمارتیں فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ایسے حملے غیر متنازعہ پائے جاتے ہیں تو وہ جنگی جرائم ہوسکتے ہیں۔

بیچلیٹ نے مزید کہا  کہ اس طرح کی بمباری  سے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت امتیازی اور تناسب کے اصولوں کے بارے میں اسرائیل کی وابستگی کے بارے میں شدید خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں عظیم الشان ملین مارچ

دوسری جانب جاپان نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو فوری طور پر ایک کروڑ ڈالر کی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اپنے جاپانی ہم منصب ٹوشیمیٹزو موٹیگی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں‌ جاپانی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی کی فوری تعمیر نو کے لیے 10 ملین ڈالر کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقعے پر مسٹر موٹیگی کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں‌ فوری طور پر تعمیر نو کا عمل شروع ہونا چاہیے۔ ہم غزہ میں تعمیر نو کے عمل میں ہرممکن امداد فراہم کریں گے اور فوری طور پر فلسطینی اتھارٹی کو ایک کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ دس مئی کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے ایک زبردست جارحیت شروع کی جو 11 دن یعنی 21 مئی تک جاری ہی۔ اس اسرائیلی حملے میں  255 فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے ، خواتین اور بوڑھے افراد شامل تھے شہید اور 1،600 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button