اہم ترین خبریںپاکستان

داعشی سہولتکار،برقعہ پوش مفرورمولوی عبدالعزیز کی دھمکیوں کے بعد پنجاب میں شیعہ مؤذنوں کی منظم ٹارگٹ کلنگ کا آغاز، ریاست خاموش

ذرائع کے مطابق ان دونوں کارائیوں میں سعودی نواز ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے مقامی کارندے اور پیش نماز شامل ہیں۔

شیعیت نیوز:  داعشی سہولتکار،برقعہ پوش مفرورمولوی عبدالعزیز کی دھمکیوں کے بعد پنجاب میں شیعہ مؤذنوں کی منظم ٹارگٹ کلنگ کا آغاز ہوگیا ہے، ریاست اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے خاموش تماشائی، کسی بڑے حادثے کے منتظر ، دہشت گردوں کا پشت پناہ مولوی عبد العزیز تاحال آزاد ، ملک میں فرقہ وارانہ قتل وغارت گری کی نئی لہر قومی سلامتی واستحکام کیلئے خطرے کا باعث۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دو مختلف علاقوں میں گذشتہ دو روز میں شیعہ مسجد میں مؤذنوں اور نمازیوں پر حملے کے نتیجے میں 2 مؤذوں سمیت 3 نمازی بے دردی کے ساتھ شہید کردئیے گئے، پہلا واقعہ تین روز قبل بہاولنگر میں پیش آیا جہاں مسجد باب علی ؑ کے مؤذن ماسٹر سعید کو اس وقت گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جب وہ آزان فجر کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے جبکہ دوسرا واقعہ گذشتہ روز جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں پیش آیا جہاں ایک تکفیری مولوی نے مسجد میں کھس کر ایک شیعہ مؤذن اور ایک نمازی کو لوہے کی وزنی راڈ سر پر مار کر شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی وزیر خارجہ کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق ان دونوں کارائیوں میں سعودی نواز ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے مقامی کارندے اور پیش نماز شامل ہیں۔ کل جڑنوالہ میں جس وحشی مولوی نے دو شیعہ نمازیوں کوشہید کیا اس نے مسجد ابو بکر کے لاؤڈ سپیکر سے اعلان کیا کہ میں جنت حاصل کرنے (شیعوں کو قتل کرنے)جا رہا ہوں جو میرے ساتھ جنت جانا چاہتا ہے آجائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت میں ریاست پاکستان کی ناک کے نیچے لال مسجد اور جامعہ حفضہ میں موجود عالمی دہشت گرد گروہ داعش کا سب سے بڑا حامی اور برقعہ پہن کر فرار ہونے والا مولوی عبد العزیز جس نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اس نے نامور شیعہ عالم دین علامہ امین شہیدی کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے ملک بھرمیں فرقہ وارانہ منافرت پھیلائی اور شیعیان حیدر کرارؑ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بلکہ یہاں تک کہا کہ میں اب ہم شیعوں کی آذانیں بھی بند کروائیں گے کیوںکہ ہمیں ان آذانوں میں خلیفہ بلا فصل کی آوازیں برداشت نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جارحیت کرنے والی اسرائیل اور اس کے حامیوں کا جوابدہ ہونا ہوگا، اسماعیل بقائی ہامانہ

یہاں قابل حیرت بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو دنیا بھرمیں پھیل چکی ہےاور اس کے نتائج کے طور پر پنجاب میں منظم شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا بھی آغاز ہوگیا ہے لیکن یہ ویڈیو تاحال لال مسجد اور جامعہ حفضہ سے پیدل مسافت پر موجود سپریم کورٹ آف پاکستان، ایوان صدر ، پارلیمنٹ ہاؤس ، وزیر اعظم ہاؤس اور آب پارہ تک نہ پہنچ سکی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button