اہم ترین خبریںپاکستان

افسوس !اقوام متحدہ کا قائدانہ و قاطعانہ کردارمصلحت پسندی و طاقتور ریاستوں کے اثرو رسوخ کی نذر ہوگیا،علامہ ساجد نقوی

نہوں نے کہا کہ صرف ایام مختص کرنے سے آگہی تو فراہم کی جاسکتی ہے مگر پائیدار امن کے لئے عملی اقدامات ضروری ہیں بصورت دیگر صورتحال گزرتے وقت کے ساتھ بگڑتی جائے گی۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن کے لئے اقوام متحدہ کو قائدانہ و قاطعانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، یو این او ایسا متفقہ پلیٹ فارم ہے جسے بنیادی انسانی حقوق اور دنیا کے امن کے لئے کردار ادا کرنا تھا، افسوس مصلحت پسندی و طاقت ور ریاستوں کے باعث یہ کردار ادا نہ ہوسکا، صرف امن مشنز کا دن منانے سے دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ وولکان بوزکیرکی پاکستان آمد، اقوام متحدہ کی جانب سے 29 مئی کو عالمی امن پسندی اور یوم تکبیر پر پیغام میں کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اپنے وطن کا دفاع اور تحفظ ریاست کے ساتھ ہر فرد کی بھی ذمہ داری ہے، یوم تکبیر بھی اس حوالے سے اہم ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے دنیا پریہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں اور اپنا نظریاتی و جغرافیائی دفاع اور اثاثوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ وولکان بوزکیر کی پاکستان آمد کے موقع پر کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر ایسے موقع پر پاکستان آرہے ہیں جب ایک طرف اقوام متحدہ کی جانب سے 1948ء کے اعلان کردہ امن پسندوں کے عالمی دن (پیس کیپر ڈے) منایا جا رہا ہے مگر افسوس آج بھی کشمیر و فلسطین میں امن نہیں، کشمیر و فلسطین کے عوام ہندوتوا و صہیونی انتہاء پسندانہ نظریات و بیانیہ کا شکار بن رہے ہیں۔

علامہ سید ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جسے بنیادی انسانی حقوق اور دنیا کے امن کے لئے قائدانہ و قاطعانہ کردار ادا کرنا تھا افسوس مصلحت پسندی و طاقت ور ریاستوں کے اثرو رسوخ کی نذر ہوگیا، اسی وجہ سے آج دنیا کے کمزور مسلم و غیر مسلم ریاستیں ظلم و ستم، جارحیت اور استعماریت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایام مختص کرنے سے آگہی تو فراہم کی جاسکتی ہے مگر پائیدار امن کے لئے عملی اقدامات ضروری ہیں بصورت دیگر صورتحال گزرتے وقت کے ساتھ بگڑتی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button