اہم ترین خبریںایران

وہ جو عوام کو ووٹ نہ دینے پر اکساتے ہیں وہ ان کے ہمدرد نہیں ہیں، قائد اسلامی انقلاب

شیعیت نیوز: قائد اسلامی انقلاب نے پارلیمنٹ کے ممبران سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو جاننا ہوگا کہ صدراتی انتخابات میں ان کے حصہ لینے کے اثرات کئی سالوں تک باقی رہیں گے اور وہ جو عوام کو ووٹ نہ دینے پر اکساتے ہیں وہ ان کے ہمدرد نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعرات کو گیارہویں پارلیمنٹ کے قیام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر، ایرانی پارلیمنٹ کے ممبران سے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پیاری قوم! صدراتی انتخابات کا صرف ایک ہی دن میں انعقاد کیا جاتا ہے لیکن اس کے اثرات کئی سالوں تک باقی رہیں گے۔

قائد اسلامی انقلاب نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لیں؛ انتخابات آپ ہی کیلئے ہیں؛ اس حوالے سےاللہ رب العزت سے مدد لیں وہ آپ کی رہنمائی اور مدد کرے گا تا کہ صحیح راستہ پر گامزن ہوجائیں؛ پھر ووٹ پول میں جاکر مناسب فرد کا انتخاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں الہی وعدہ پورا ہوا اب یمن میں ہوگا، ایرانی کمانڈر جنرل فدوی کا بڑا بیان

انہوں نے کہا کہ وہ جو انتخابات میں حصہ لینے کو بے فائدہ جانتے ہیں، کے بیانات پر توجہ نہ کریں کیونکہ وہ جو عوام کو ووٹ نہ دینے پر اکساتے ہیں وہ ان کے ہمدرد نہیں ہیں۔

اس اجلاس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر کی جانب سے ایوان کی ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی پارلیمنٹ نے 28 مئی 1980 کو اپنی کارکردگی کا آغاز کیا تھا۔ اسی مناسبت سے ہر سال انھیں ایام میں ممبران پارلیمنٹ، قائد اسلامی انقلاب سے ملاقات کرتے آئے ہیں۔ مگر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی انسداد کورونا قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے قائد اسلامی انقلاب سے ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button