اہم ترین خبریںپاکستان

واللہ نہیں بھولیں گے!!27مئی 2013، یوم شہادت سید حیدر عباس نقوی

واضح رہے کہ شہید سید حیدرعباس نقوی کو اس وقت فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جب وہ علی الصبح اپنے دفتر جارہےتھے

شیعیت نیوز: کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سید حیدرعباس نقوی کو ہم سے بچھڑے 8 برس بیت گئے، شہید کے قاتل آج بھی آزاد اور قانون کی گرفت سے باہر ہیں، جبکہ شہید کے اہل خانہ اور بوڑھے والدین آج بھی اپنے جواں سال فرزند کے خون کے انصاف کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نالائق و نا اہل بزدار حکومت شیعیان حیدرکرارؑ کے تحفظ میں ناکام،سپاہ صحابہ کے حملے میں 2 روز میں 3 شیعہ نمازی شہید

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے خونی عشرے یعنیٰ 2013 میں جہاں سینکڑوں بےگناہ شیعہ جوانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا انہیں میں ایک شیعہ نوجوان سید حیدر عباس نقوی بھی شامل ہیں، جنہیں 27مئی 2013 کو ملک دشمن ، سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے نشان حیدر چوک اورنگی ٹاؤن ضلع غربی کراچی میں نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملت شام دہشت گردوں کے مقابلے میں متحد ہے، مغربی پروپیگنڈوں کی کوئی اہمیت نہیں، بشاراسد

واضح رہے کہ شہید سید حیدرعباس نقوی کو اس وقت فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جب وہ علی الصبح اپنے دفتر جارہےتھے، شہید سید حیدر عباس نقوی پاک حیدری اسکاؤٹ کے ایکٹیو ممبر بھی تھے اور ملک وقوم کی خدمت میں کوشاں تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button