اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسرائیل کی بربریت پر جنرل راحیل شریف کی 40 ممالک کی افواج تماشائی بنی ہوئی ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان

انہوں نے کہا کہ میں سینیٹ سے حماس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے ممالک 10 فیصد اسلحہ دیں اور نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کریں۔

شیعیت نیوز: جب تک فلسطین اور مسجد اقصیٰ آزاد نہیں ہوتے سیز فائر مسئلے کا حل نہیں۔ اسرائیل کے گریٹر اسرائیل کے منصوبے میں بلوچستان تک کا علاقہ شامل ہے، صہیونی مسجد اقصیٰ کا انہدام اور ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا اعلان کھل کر کرتے ہیں، اسرائیل کا یہ اعلان ہمارے خلاف اعلان جنگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سینیٹ سے حماس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے ممالک 10 فیصد اسلحہ دیں اور نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کریں۔ جنرل راحیل شریف کی 40 ممالک کی افواج تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی 80 لاکھ فوج کے ہوتے ہوئے اسرائیل قبلہ اول پر قابض ہے، یہ شرم کا مقام ہے۔ یورپی یونین کی طرز پر الگ پارلیمینٹ اور نیٹو کے طرز پر الگ فوجی اتحاد امت مسلمہ کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر ہم حرمین الشریفین کا دفاع نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کوئٹہ کی اہم کاروائی، سعودی نواز لشکر جھنگوی /داعش کے 4 خطرناک دہشتگرد واصل جہنم

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آگے بڑھ کر اس ضرورت کو پورا کریں، 30 مئی پشاور میں تاریخی لبیک القدس ملین مارچ ہورہا ہے، میں سینیٹ آف پاکستان کے تمام ممبران کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ امت مسلمہ آخری فرد، خون کے آخری قطرے اور سانس تک قبلہ اول اور ارض فلسطین کی آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ امریکہ نے 735 ملین ڈالر کا اسلحہ اسرائیل کو فراہم کیا، یہ دہشتگردوں اور درندوں کو تقویت دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی بات مسلمانوں کے حوالے سے آتی ہے تو کینیڈا کے جسٹن ٹروڈو اور انسانی حقوق کے علمبردار غائب ہوجاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کفن چوروں کی مجلس ہے، جس نے فلسطین کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مطابق اسرئیل کی وجہ سے غزہ کرہ ارض پر بچوں کے لیے جہنم بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو دوٹوک جواب دیا جائے،عوام کو اندھیرے میں رکھنے سے قوم کا حکومت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل فلسطین میں قتل عام، نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم اور نسلی صفائی کا مرتکب ہورہا ہے۔ یورپی یونین کی طرز پر الگ پارلیمنٹ اور نیٹوکی طرز پر الگ فوجی اتحاد امت مسلمہ کی ضرورت ہے۔ قبلہ اول پر حملہ اسلام آباد، جکارتہ، استنبول، تہران اور بغداد پر حملہ ہے۔ اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کا انہدام اور ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا اعلان ہمارے خلاف اعلان جنگ ہے۔ جماعت اسلامی نے الحمد للہ امدادی سامان فلسطین پہنچادیا ہے اور مزید بھی پہنچائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button